: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی،2مئی (ایجنسی) ٹی 20 رینکنگ میں ٹیم انڈیا اس وقت پاکستان سے بھی پیچھے چوتھے مقام پر ہے. منگل کو جاری بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی -20 ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں پھسل کر ٹیم انڈیا چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے.
وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کے 118 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے مقام پر قابض پاکستان سے تین پوائنٹس پیچھے ہے. فہرست میں پہلے دو مقام پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم ہیں.
کیوی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر جگہ
پر ہے جبکہ انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے. ویسے، انگلینڈ اور پاکستان دونوں کے 121 پوائنٹس ہیں.
انگلینڈ کو سات پوائنٹس کا فائدہ ہوا اور وہ تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے لیکن اب وہ چوٹی پر قابض نیوزی لینڈ سے اب بھی چار پوائنٹس پیچھے ہے.
جنوبی افریقہ اس فہرست میں دو جگہ پر پھسلتے ہوئے پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے. وہ چھٹے نمبر پر قابض آسٹریلیا سے ایک پوائنٹس سے اوپر ہے. بنگلا دیش چار پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں 78 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے، وہیں زمبابوے 12 ویں مقام پر ہیں.